ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان

سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی والوں کو کل تک اس گرمی کو برداشت کرنا پڑے گا، اس دوران ہیٹ ویوی کی صورتحال رہے گی جبکہ راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے، کیونکہ درجہ حرارت کم ہونے کے باوجود گرمی کا احساس کم نہیں ہوگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نزیر نے کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے موسم شدید گرم اور خُشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے تاہم 24 اپریل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواوٴں کی بحالی کے باعث نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اپریل کے مہینے میں کراچی شدید گرم رہے گا ، طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

editor

Related Articles