علی امین گنڈاپور کا صحت کارڈ لانچ کرنے کا اعلان

علی امین گنڈاپور کا صحت کارڈ لانچ کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرانٹ میں اضافے کے ساتھ صوبہ بھر میں صحت کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے زبردست اقدامات کر رہی ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبہ میں استپالوں کی صورت حال کی بہتری کے لیے حکومت پہلے بھی اقدامات اور گرانٹ دیتی رہی ہے اور اب مزید بھی اس پر کام کر رہی ہے۔

وزوزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنداپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ معدنیات بل پر سب باتیں فضول ہیں، جو بل ہم اسمبلی میں لے کر گئے ہیں، اس کی کوئی ایک شق بتا دیں جس میں اختیارات وفاق یا ایس آئی ایف سی کو دیے گئے ہوں، اس ایکٹ پر کچھ ہو سکتا ہے نہ ہی ہم کچھ کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کے افغانستان کے حالیہ دورے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائی کوٹ پہن کر گئے اور تصاویر بنوا کر واپس آ گئے، یہ دورہ کسی بھی منصوبہ بندی کے تحت نہیں تھا، اس حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کو چھوڑ کر کیے گئے مذاکرات کبھی بھی مثبت نتائج نہیں دے سکتے، ہم اپنے صوبے کے مفادات کے محافظ ہیں اور وفاق کو چاہیے کہ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ضرور کرے لیکن ایسے اہم قومی معاملات میں ہمیں نظرانداز نہ کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *