پہلگام حملہ ، پاکستانی شہریوں نے بھارتی پراپیگنڈہ مسترد کردیا

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومتی ادارے پاکستان کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں لیکن پاکستان کی باشعور عوام نے اپنے ردعمل میں بھارت کا پراپیگنڈا مسترد کردیا ۔

ضلع مردان

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے  الزامات بے بنیاد اور اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے۔

دیر بالا

دیر بالا کے عوام نے بھی بھارتی میڈیا اور حکومت کا منفی پروپیگنڈا مسترد کردیا، عوام کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بند کرے۔

وادی سوات

وادی سوات کے شہریوں نے بھی بھارتی پراپیگنڈے کو رد کرتے کہا ہے کہ  کشمیر کے واقعے کا پاکستان پر الزام ڈالنا سوچا سمجھا سیاسی حربہ ہے۔

چمن 

اسی طرح چمن کے عوام نے نے بھارت کا حالیہ پروپیگنڈا مسترد کردیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ  مودی حکومت اپنی ناکامی چھپانے اور عوامی بے چینی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف منفی اور جعلی پروپیگنڈا کررہی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈی آئی خان کے عوام نے بھارت کی جانب سے گمراہ کن اور حقائق کے برعکس جھوٹا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے یہ عزم دہرایا کہ وہ افواہوں یا منفی پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

باجوڑ

بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا، باجوڑ کے عوام نے جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی بھارت کی جانب سے ایسے منفی پروپیگنڈے کئے گئے ہیں جنہیں وہاں کے عوام نے بھی مسترد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں فائرنگ کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے ، فائرنگ کا واقعہ بائی سرن وادی میں پیش آیا تھا۔

editor

Related Articles