فیصل واوڈا نے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری بلانے کی تجویز دیدی

فیصل واوڈا  نے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری بلانے کی تجویز دیدی

سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز دیدی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایکس (ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارت کا جھوٹا، فریبی پراپیگنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور باقی سب بعد میں آتے ہیں۔ پاکستان کیلئے ہم سب متحد ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے اور اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران بشمول تحریک انصاف کے شامل ہوں تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ بھی نہیں ہیں۔ پورا پاکستان اور قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے کل قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا بہانہ بناتے ہوئے پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات مزید کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جبکہ اٹاری اور واہگہ بارڈرز بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارت نے پاکستان میں اپنے سفارت کاروں کی تعداد میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے تعداد 55 سے کم کرکے 35 کرنے کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں بھارت پاکستان سے اپنے تمام دفاعی اتاشی کو واپس بلائے گا۔ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارتی حکومت نے پاکستان کے سفارتی عملے کو 7 روز میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کرتے ہوئے 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اور سارک کے تحت پاکستانیوں کے ویزے بند کر دیے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے نیوی اور ائیرفورس کے اتاشی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *