پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار کو حراست میں لے لیا

پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار کو حراست میں لے لیا

پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے بی ایس ایف کے جوان کو پنجاب کی سرحد عبور کرنے پر حراست میں لیا۔ بھارتی اہلکار لائن آف کنٹرول کو عبور کرکے 30 میٹر اندر تک آگیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب،  پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے

بی ایس ایف اہلکار سے تلاشی لینے پر ایک G2 رائفل، 60 راؤنڈز کے ساتھ تین میگزین، ایک پانی کی بوتل، دو مچھر بھگانے والے (اگربتی)، ایک ٹارچ، ایک واکی ٹاکی سیٹ، ایک لائٹر اور ایک کپڑے کا بیگ بر آمد ہوا۔ گرفتار شخص کی شناخت کانسٹیبل پی کے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ جو 18/28 ٹی سی مکھر جی اسٹریٹ، کولکتہ مغربی بنگال ، ضلع ہگلی کا رہائشی ہے۔ اس نے 17 سال تک بھارتی فورس میں خدمات انجام دیں۔

جبکہ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ 24 بی ایس ایف بٹالین سے ہے، پاکستانی انٹلیجنس کے ریکارڈ میں اس کی یونٹ کو 182 بی ایس ایف بٹالین کے طور پر شناخت کرلیا گیا۔ مزید تفتیش اور چائے پلانے کیلئے سنگھ کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *