پشاور، وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اس بار چائے نہیں بلکہ حملے کا جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا رخ کیا تو پوری قوم آپ کا مقابلہ کرے گی، حنیف عباسی نے کہا کہ کسی اناڑی کے کہنے پر اپنے قریبی پڑوسی ملک کو برا بھلا کہا گیا۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، پوری دنیا پاکستان کا رخ کرے گی، بھارت جعفر ایکسپریس پر حملے پر خوشی منا رہا تھا لیکن اب خود ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
ہم دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس بار چائے نہیں بلکہ حملے کا جواب دیں گے، پاکستانی قوم متحد ہوکر ملک کو ترقی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کی بات کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔