بابر اعظم اور حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

بابر اعظم اور حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

پشاورزلمی کی جانب سے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا، صائم ایوب دو رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹام کیڈمور بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کا شکار بنے، محمد حارث بیس رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔بابراعظم اور حسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کی، بابراعظم 56 اور حسین طلعت 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں پورا کر لیا، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور آصف علی بیٹنگ کے لئے آئے۔

آصف علی 5 رنز بنا کر لیوک ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے جوزف کی گیند پر ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا

فخر زمان دس رنز بنا کر جوزف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل صرف دو رنز بنا سکے انہیں لیوک ووڈ کی گیند پر عبدالصمد نے کیچ آؤٹ کیا۔

سیم بلنگز علی رضا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی نے 16 رنز بنائے اور وہ حسین طلعت کی گیند پر وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

رشاد حسین 13 رنز بنا کر جوزف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف نے دس رنز بنائے اور انہیں عارف یعقوب نے آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز کی نویں وکٹ سکندر رضا کی گری انہوں نے 37 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور حسین طلعت کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

آخری کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے، لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 129 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح انہوں نے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لئے 130 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین، حسین طلعت اور لیوک ووڈ نے دو دو جبکہ عارف یعقوب اور علی رضا  نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *