نہروں سے متعلق معاملات میں چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائے:بیرسٹر سیف

نہروں سے متعلق معاملات میں چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائے:بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نہروں سے متعلق معاملات میں چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائے۔

پشاور سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں نئے نہری منصوبوں سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے خلاف بیان بازی پارٹی پالیسی نہیں، بیرسٹر سیف علی خان

انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریوٹی پراجیکٹ) کی منظوری سی سی آئی نے 1991 میں دی تھی۔انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کے فیصلے کی روشنی میں دیگر تین صوبوں میں نہریں بنائی گئیں لیکن کے پی کےمیں ابھی تک اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

خیبرپختونخوا نے بھی منصوبے کے لیے 35 فیصد فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی ہے۔صوبائی مشیر نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کو نئے کینال کے تنازع میں متنازعہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومت کے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی : بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو زیر کاشت لانے میں مدد دے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *