پشاورمیں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کو بہن بھائیوں کی فیس میں رعایت دینے کی واضح ہدایت جاری کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیے میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ بہن بھائی کی فیس میں کم از کم 20 فیصد رعایت دینا لازمی بنائیں اور اس فیصلے پر پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اس معاملے پر ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکولز انتظامیہ فیس رعایت کے معاملے میں والدین سے مکمل تعاون کرے تاکہ تعلیم کا حصول آسان بنایا جا سکے ۔ اس اقدام کو والدین نے خوش آئند قرار د یا اور کہا ہے کہ اس سے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔