آئی پی ایل یا پی ایس ایل، محمد عامر کس کو ترجیح دیں گے، حیرت انگیز انکشاف

آئی پی ایل یا پی ایس ایل، محمد عامر کس کو ترجیح دیں گے، حیرت انگیز انکشاف

آئی پی ایل یا پی ایس ایل، محمد عامر کس کو ترجیح دیں گے، فاسٹ بائولر نے خود ہی حیرت انگیز انکشاف کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے محمد عامر سے ایک ٹی وی پروگرام میں سوال کیا گیا کہ شیڈول متصادم ہونے کی صورت میں وہ آئی پی ایل کھیلیں گے یا پی ایس ایل؟۔

پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ مسلسل 5 میچز میں جیت کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے

جس کے جواب میں فاسٹ بائولر نے بغیر ہچکچائے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں آئی پی ایل کھیلوں گا اور یہ بات میں سب کے سامنے کہہ رہا ہوں، انہوں نےکہا کہ اگر مجھے موقع نہیں ملتا تو میں پی ایس ایل میں حصہ لوں گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آئندہ سال تک مجھے آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ برس میں نہیں سمجھتا کہ دونوں لیگز ایک بار پھر متصادم ہوں گی اس دفعہ تو چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے دونوں لیگز ایک ہی وقت میں ہو رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *