حکومت سندھ کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو یومِ مزدور پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔

مزید پڑھیں: بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو اب ایک تنخواہ لینی ہوگی، میمورنڈم جاری

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کیلئے دنیا بھر میں لیبر ڈے منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی اس دن کے موقع پر عام طور پر سیمینار، جلوس اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔جس کا مقصدمزدوروں کے حقوق اور کام کے حالات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *