گرپتونت سنگھ پنوں نے سکھ فوجیوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔
سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بھارت بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے سکھ فوجیوں سے کہا کہ مودی کی جہالت کی جنگ کو ’ناں‘ کہو اور پاکستان کے خلاف مت لڑو۔‘‘
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کیلئے ایک دوستانہ ملک ہے اور اس نے ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی ہے۔ مودی حکومت نے 13 اپریل 2025 کو خالصہ سجنا ڈیہارا نگر کیرتن کے دوران سرینگر کے چننا پورہ میں سکھوں کے قتل عام کی بھی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ مودی حکومت نے این ایس اے اجیت ڈوول کے ساتھ ملکر پہلگام ہندو قتل عام کو انجام دیا۔