حجاج کرام کے لئے ٹھنڈے احرام ، سعودی ائیر لائن نے بڑی خوشخبری سنا دی

حجاج کرام کے لئے ٹھنڈے احرام، سعودی ائیر لائن نے بڑی خوشخبری سنا دی۔

سعودی ایئر لائن (السعودیہ) کی جانب سے رواں سال حجاج کرام کے لیے ٹھنڈے ا حرام متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ایئرلائن کے مارکیٹنگ منیجر عصام اخونبائی کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے احرام کو مخصوص ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔

روس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

ان کا کہنا تھا کہ احرام کی تیاری میں امریکی کمپنی کا تعاون بھی حاصل رہا، احرام کو دبئی کی عربین ٹریول مارکیٹ اے ٹی ایم 2025 میں پیش کیا جائے گا۔

ٹھنڈے احرام کے حوالے سے اخونبائی کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کی تیاری میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ انسانی جلد کو گرمی کی تپش سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *