دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون، بلاول بھٹو کا مودی سرکار کو سخت پیغام

دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون، بلاول بھٹو کا مودی سرکار کو  سخت پیغام

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مودی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سن لے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون۔

بھارت کےجارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی، مولانا فضل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، ہماری فوج بھارت کو منہ توڑ  جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کی دریائے سندھ کے حوالے سے کوششیں ناکام کروائیں گے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو کوئی نہیں مانے گا، سندھ کے دریا کے وارث ہم ہیں اور ہم اس کا تحفظ کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *