جنگ ہوئی تو پاکستان سے بہت مار پڑے گی، سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کا اعتراف

جنگ ہوئی تو پاکستان سے بہت مار پڑے گی، سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کا اعتراف

بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے اعتراف کیا کہ جنگ ہوئی تو پاکستان سے بہت مار پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے کہا کہ پاکستان اب بھی ایک ایٹمی قوت ہے اور جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کے پاس کسی بھی میدان میں میزائل، ڈرون اور فضائی سمیت سمندری طاقت میں کوئی بڑا تکنیکی فائدہ نہیں۔

پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، یومیہ کروڑوں کا نقصان: مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو عوامی جذبات کی بنا پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہئے، جنرل ایچ ایس پناگ نے بھارتی حکام کو جوابی کارروائی کے بجائے سوچ سمجھ کر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *