پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی مشکلات میں اضافہ، قلندرز نے میدان مار لیا

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی مشکلات میں اضافہ، قلندرز نے میدان مار لیا

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، محمد نعیم چھ رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر جوش لٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نے 34 رنز بنائے اور عبید شاہ کی گیند پر عثمان خان نے ان کا کیچ لیا۔
سیم بلنگز بغیر کوئی رنز بنائے عبید شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ڈیرل مچل نے 64 رنز بنائے اور عاکف جاوید کی گیند پر بولڈ ہوئے، لاہور قلندرز نے انیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرکے فتح حاصل کر لی۔

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو بھی واپس بھیج دیا گیا

ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے دو جبکہ عاکف جاوید، محمد حسنین اور جوش لٹل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر خان اور محمد رضوان نے کیا۔

یاسر خان حارث رؤف کی گیند پر سکندر رضا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، عثمان خان 18 رنز بنا کر مچل کی گیند پر سکندر رضا کو کیچ دے بیٹھے۔

شائے ہوپ نے نو رنز بنائے اور انہیں ٹام کرن بولڈ کیا۔ محمد رضوان اور کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کی۔ محمد رضوان نے 76 اور کامران غلام نے 52 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے، ملتان سلطا نز نے مقررہ اوورز میں 185رنز بنائے۔

لاہور قلندر کی جانب سے حارث رؤف، ڈیرل مچل اور ٹام کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *