سکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ آپریشن میں 15 خوارج ہلاک کر دیے، 2 جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ آپریشن میں 15 خوارج ہلاک کر دیے، 2 جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ آپریشن میں 15 خوارج ہلاک کر دیے، 2 جوان شہید ہو گئے۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر کارروائی کی، کارروائی کے نتیجے میں آٹھ خوارج جہنم واصل ہوئے۔

شمالی وزیرستان کے ضلع میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو بہادر سپاہی لانس نائیک عثمان مہمند (عمر: 28 سال، ساکن ڈسٹرکٹ چارسدہ) اور سپاہی عمران خان (عمر: 26 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کرم) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیر لائنز کی مشکلات میں اضافہ، لاکھوں کے اضافی اخراجات

ایک اور کاروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے تین خوارج کو ہلاک کیا، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *