ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستان کی نمائندگی کی

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی۔

،  تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی گئیں  جس میں 170 ممالک کے نمائندے اور ہزاروں شہری شریک ہوں گے۔
پاکستان کی نمائندگی چوہدری سالک حسین نے کی اورعالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چوہدری سالک حسین کو پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے نامزد کیاتھا، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *