بھارت کے جنگی جنون کیخلاف پاکستان متحد، بھارت نے اگر حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے ہم کڑا جواب دیں گے، نامور شخصیات کا پیغام

بھارت کے جنگی جنون کیخلاف پاکستان متحد، بھارت نے اگر حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے ہم کڑا جواب دیں گے، نامور شخصیات کا پیغام

بھارت کے جنگی جنون کیخلاف پاکستان متحد ہوگیا۔بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے۔

نامور اداکار جاوید شیخ نے اس حوالے سے کہا کہ حملے کے آدھے گھنٹے میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں پاکستان کا نام شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بھارت نے اگر حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے ہم کڑا جواب دیں گے۔جنگ ہوئی تو ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ، بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں، سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ

سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے بھارت پر واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی حملے کا جواب دینے کی مکمل پوزیشن میں ہیں، بھارت حماقت نہ کرے۔

اداکارصمد خان کا کہنا تھا کہ عدنان پاکستان کی سالمیت پر کبھی خطرہ آیا تو قوم، حکومت اور مسلح افواج ایک پیج پر ہوں گے۔

گلوکار فاخر محمود نےبھی بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم خود مختار ہے اور ہم اپنی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *