کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو اہم میچ میں 64 رنز سے شکست دیدی۔ زلمی کپتان بابراعظم ایک بار پھر محمد عامر کا شکار بنے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل 10 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے اور پشاور زلمی کو 179 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارک چیپ مین  33 رنز کی اننگ کھیل کر ٹاپ سکورر رہے، کپتان سعود شکیل اور کوسل مینڈس نے 32، 32 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ فن ایلن 31 اور رائیلی روسو نے 27 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ حسن نواز 8 کے اسکور پر رن آئوٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 1 سکور بنا کر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 اور لیوک ووڈ نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر نے محمد عامر کو پاکستان کا سب سے ذہین فاسٹ بولر قرار دے دیا

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں محض 114 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ پشاور زلمی کے 7 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ حسین طلعت 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 17، مچل اوون 15 اور بابراعظم صرف 12رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے 33 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 2، محمد عامر، ابرار احمد اوروسیم جونئیر نے 1،1کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *