خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی کیساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا

خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی کیساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے طنز کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑ دے ۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ بیان جاری کیا اور کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر ہندوستا ن سے تازہ ٹراؤٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان کا بھرپور جواب، تاریخ یاد رکھے گی: طلال چوہدری

سعد رفیق نے مزید کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کے لیے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں تو کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے آخر بڑے حقوق ہوتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *