امیتابھ بچن کے گھر کے باہر مداح بے ہوش،وجہ سامنے آگئی

امیتابھ بچن کے گھر کے باہر مداح بے ہوش،وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے ممبئی میں واقع گھر ’’جلسہ ‘‘کے باہر ایک مداح شدید گرمی میں گھنٹوں انتظار کے بعد بے ہوش ہو کر گر پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سیکڑوں مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں :فیشن میں بڑی تبدیلی، کرن جوہر کابڑاانکشاف

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اچانک زمین پر گر جاتا ہے، جس کے بعد موجود افراد فوراً اس کی مدد کرتے ہیں اور اسے محفوظ جگہ پر منتقل کیا جاتا ہے۔

ہر اتوار کی طرح اس بار بھی امیتابھ بچن اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے باہر آئے، تاہم گرمی اور ہجوم کے باعث حالات مشکل ہو گئے۔اداکار نے اپنے حالیہ بلاگ میں مداحوں کے لیے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ’’ایکسٹینڈڈ فیملی‘‘ ہیں اور ان کی محبت انہیں حوصلہ دیتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتنی دھوپ اور انتظار کے بعد مداحوں کے ساتھ بہتر سلوک نہ کرنا درست نہیں۔

editor

Related Articles