عالمی مارکیٹ کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600روپے کی کمی ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 368 روپے کی کمی ہوئی۔ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی، کمی کے بعد فی اونس قیمت 3 ہزار 289 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں، فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار497 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 998 روپے پر مستحکم رہیں۔