پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے 11 فضائی راستوں میں سے 4 راستے بھارتی طیارے مسلسل استعمال کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار اوسطاً بھارتی ائیر لائنز کے 1200 جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔ حالیہ بندش کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
مسافروں کے دوسری ائیرلائنز سے رجوع کے باعث ائر لائنز کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بوئنگ طیارے کو 100 گھنٹے کے اضافی سفر میں 5 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کے اضافی خرچ کا سامنا ہے۔