عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کاامکان

عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کاامکان

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم مئی سے کم ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کرڈ آئل فی بیرل 66.60 ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کرڈ آئل 62.85 ڈالرپر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں 2.9%تک کمی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ OPEC+کی جانب سے پیداوار بڑھانے کے امکانات اور روس-یوکرین جنگ میں ممکنہ جنگ بندی ہے، جو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی بڑھا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں مزید کمی ہونے کا امکان

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اب حکومت کے پاس لیوی کی شرح طے کرنے کا اختیار ہے۔ اس لیے عوامی سطح پر قیمتوں میں مکمل کمی کا انحصار حکومتی پالیسی پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرول254.63روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل258.64روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرے تو یکم مئی سے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے 30 اپریل کو کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *