پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی ، لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے نادرن کمانڈ کا چارج سنبھال لیا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی ، لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے نادرن کمانڈ کا چارج سنبھال لیا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج شدید کھلبلی ،  بھارتی ڈپٹی چیف آف اسٹاف( اسٹریٹجی ) لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما  نے حال ہی میں نادرن کمانڈ  کی قیادت سنبھال لی ۔

ذرائع کے مطابق کمانڈ  سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ  جنرل پراتک شرما نے ٹروپس سے ملاقات کی ، 28 اپریل 2025ءکو سومنات ہال سرینگر میں  لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما  کی آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں تعینات آفیسروں اور جوانوں میں شدید پریشانی پائی گئی ۔

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعہ کے تناظر میں ہونے والی اس ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما بھارتی فوج کے آفیسروں اور جوانوں کو مطمئن نا کر سکے، آفیسر ز اور جوانوں کےموجودہ سیکیورٹی صورتحال  پر سخت سوالات کیے ۔

بھارتی آفیسر کا کہنا تھا کہ سخت سکیورٹی  کے باوجود پہلگام حملہ کیسے ہو گیا؟  ہمیں آگے بھیجیں گے تو کینٹ کی سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟، جموں کشمیر کے مسلمانوں میں پہلگام واقع کے بعد بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کے حالات مزید خراب،  بھارتی فوج کے اندر مایوسی  اور ڈیپریشن کی شدید لہر دوڑ گئی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *