ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں نمایاں اضافہ ہو گیا، اطلاق جنوری 2025 سے ہو گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ای او بی آئی کی 3 سہ ماہیوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ای او بی آئی نے کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11500 کر دی ہے۔ 10 ہزار سے زائد پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا۔
پنشن میں اضافے کا باقاعدہ اعلان یکم مئی کو یوم مزدور پر کیا جائے گا۔