سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی موجودہ انکم ٹیکس ادائیگی پچھلے سال اسی مدت سے 41 فیصد زائد ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور 5 فیصد مہنگائی الگ کردیں تو اس انکم ٹیکس کے نتیجے میں تنخواہ دار طبقے کی آمدن 36 فیصد کم ہوئی ہے۔