ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

ملک میں آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی 2025 سے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جیو نیوز کے مطابق صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 0.016روپے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر محض 0.01 روپے اضافہ متوقع ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھائو کا بوجھ ممکنہ طور پر عوام پر نہیں ڈالا جائیگا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود 16 اپریل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تھی۔

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ تیل قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی بجائے بلوچستان میں سڑکیں بنانے پر خرچ ہوگا۔

ملک میں پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *