ترجمان امریکی محکمہ خارجی ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ پاکستان اور بھارت سے رابط کریں گے، امریکا دونوں ملکوں میں کشیدگی ختم کرنے پر کام کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ پاکستان اور بھارت سے رابط کریں گے، امریکا دونوں ملکوں میں کشیدگی ختم کرنے پر کام کررہا ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیوجلد ہی پاکستان اور بھارت سے رابطہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا اس بات پر زور دیتا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ دونوں ممالک سے رابطے کا مقصد کشیدگی میں کمی ہے۔
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کی قیادت سے رابطے میں ہے
اور امریکہ پاکستان اور بھارت سمیت خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطے میں ہے اور ان پر زور دے رہا ہے کہ وہ “ذمہ دارانہ حل” کی طرف بڑھیں کیونکہ کشمیر میں باغیوں کے حالیہ حملے کے بعد دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔