جنگ کا خطرہ، 24 سے 36 گھنٹے اہم، سوشل میڈیا صارفین یک زبان،پاکستان زندہ باد، اللہ اکبر کا نعرہ بلند

جنگ کا خطرہ، 24 سے 36 گھنٹے اہم، سوشل میڈیا صارفین یک زبان،پاکستان زندہ باد، اللہ اکبر کا نعرہ بلند

ملک بھر میں بھارت کی جانب سے آئیندہ 24 سے 36 گھنٹے میں ممکنہ جنگ کے خطرے کے پیشِ نظر سوشل میڈیا صارفین دفاع پاکستان کے لیے یک زبان اور متحد ہوگئے اور پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعرے بلند کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کیجانب سے پاکستان کے خلاف جنگ کے خطرے کے پیشِ نظر تمام  سوشل میڈیا صارفین دفاعِ پاکستان کے لیئے متحد اور یک زبان ہو کر پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کی صدائے بلند کر دیں۔

شاہے پاکستان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دفاعِ وطن کے لیے جو جوان سرحدوں پر کھڑے ہیں اللہ انہیں طاقت، ہمت ، استقامت اور فتح یاب کرے۔

سوشل میڈیا صارف ارباز رضا بھٹہ نے کہا کہ اگر بھارت جنگ شروع کرتا ہے تو اسے کہیں پھر چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی کیونکہ تمام پاکستانی اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

سعد قیصر نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرتا ہے تو پاکستان دفاعِ وطن کے لیئے بھر پور جوابی کاروائی سے جواب دیگا بھارت کی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیئے ہم تیار ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔

سابق بیوروکریٹ اور معروف فلمساز اور رائیٹر عاشر عظیم گِل نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ خداوند پاکستان کو فتح یاب کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تمام دنیا کے ممالک کو آگاہ کرنا چاہیئے کہ وہ بھارت سے اپنے شہریوں کو نکال لیں کیونکہ یہ ریجن ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہونے جا رہا ہے۔

معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ شایان علی نے پاکستا ن کے پرچم کیساتھ پیغام لکھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، پاکستان زندہ باد۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *