پاکستان میں سکھ کمیونٹی کے چیئرمین رادیش سنگھ ٹونی نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں سکھ کمیونٹی کے چیئرمین رادیش سنگھ ٹونی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان پر بار بار ایسےبے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرنا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے۔
رادیش سنگھ ٹونی نے مزید کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کی سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہےہیں، ایسی صورت حال میں ایک بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ چاہے پاکستان کی ہو یا دُنیا بھر کی سکھ کمیونٹی ہو، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔