ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارتی ایجنڈا بےنقاب ، بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحدی دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپنے ہی شہریوں پر دھرنا شروع کردیا، بھٹنڈہ چھاؤنی میں 7-8 سال سے کام کرنے والے موچی سنیل کمار کو گرفتار کرلیا ۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق سنیل کمار کو بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا،سنیل کمار کو حکام نے حساس معلومات شیئر کرنے اور پاکستانی ہینڈلرز سے رابطہ برقرار رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے ۔