بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ، افواج پاکستان نے ہندوستانی پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے۔

 بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو خاموش کروادیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا ، ٹیکس استثنیٰ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا: وزیر خزانہ

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے، اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں سے شہریوں کو خالی کروایا ہے اور وہاں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *