بھارت میں پاکستان کی محبت میں گائے گئے سکھ گلوکارہ زاراگل کے گانے پر پابندی لگا دی گئی۔
پاکستان کی محبت میں گائے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے گانے کی دھوم نے بھارت کو خائف کر دیا۔
گانے کے آغاز ’’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں‘‘ سے ہوتا ہے، گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے۔
گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے، پاکستان کی محبت میں اس گانے پر مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں پابندی عائد کردی ہے۔
اس کے باوجود یہ گانا اس وقت یوٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔