سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، درآمدات میں کمی

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، درآمدات میں کمی

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، درآمدات میں کمی ہو گئی۔

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 18 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو 552.26 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سات فیصد زائد ہے۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر کمی ہو گئی

،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو 516.34 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا، مارچ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 62.74 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 60.61 ملین ڈالراور گزشتہ سال مارچ میں 73.79 ملین ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات پر2.828ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر3.333 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *