ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریفک کیاسک منصوبے کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلے میں پہلا جدید ٹریفک کیاسک افشاں چوک، مال روڈ پر نصب کر دیا گیا ہے۔جہاں شہری ڈرائیونگ اور موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا و حصول سمیت دیگر اہم سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

سی ٹی او کے مطابق اس جدید کیاسک کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی، جبکہ مخصوص چوراہوں پر براہ راست لائسنس بنانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نادرا نے پاکستان کا پہلا ’ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ‘ متعارف کرادیا

ٹریفک کنٹرول کے لیے کیاسک میں لاوڈ اسپیکر سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ مؤثر ابلاغ ممکن ہو۔ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز ان کیاسکس پر 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں گے اور ان کے لیے اے سی، ٹھنڈا پانی، آرام کی جگہ اور شدید موسم سے بچاؤ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، جس کی نگرانی ایس پی ہیڈ کوارٹر منصور الحسن کر رہے ہیں۔ افشاں چوک کے بعد مال روڈ، گلبرگ، اقبال ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار ٹریفک کیاسک قائم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *