پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 63 پیسے مقرر کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر ہو گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔