شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی ٹی 20کرکٹ میں 300، 300 وکٹیں مکمل

شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی ٹی 20کرکٹ میں  300، 300 وکٹیں مکمل

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔

لاہور قلندر کے فاسٹ با ؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے اس ٹی ٹو ئنٹی میچ میں اپنی 300، 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کرئیر کے 216 ویں اور حارث رؤف نے 228 ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی

یوں شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے تیز ترین بولر بن گئے جبکہ حارث رؤف دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر بنے ۔ اس سے قبل مشترکہ طور پر یہ اعزاز محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ؤ:پاکستان، بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز میں مزید 2 میچ شامل، پی سی بی نے اعلان کر دیا

وہاب ریاض اور محمد عامر دونوں نے 256، 256 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے اور پاکستان کے پہلے تیز ترین بولر بن گئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *