بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان کی جنگی مشقیں زور و شور سے جاری

بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان کی جنگی مشقیں زور و شور سے جاری

افواج پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خطرے سے نمٹنے کی تیاریاں بھرپور زور و شور سے جاری ہیں، جدید اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جنگی مشقیں کی گئیں۔

مودی سرکار کو سبق سکھانے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے ، سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق جنگی حکمت عملی کے پیش نظر  مشقوں میں جدید ہتھیاروں  کا عملی  مظاہرہ  کیا جا رہا ہے، مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی ، خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب

ان جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے ، پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لیے ہر دم تیار ہیں۔

ادھر پاک فضائیہ کے شاہین بھی 2019 کی تاریخ دہرانے کو تیار ہیں، ’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘ سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *