وزیراعظم شہبازشریف کا بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف دینے کا عندیہ

وزیراعظم شہبازشریف کا بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف دینے کا عندیہ

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ ساڑھے 7 روپے کمی پر مزید ریلیف کا عندیہ دے دیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی سے متعلق اجلاس میں شعبہ توانائی میں اصلاحاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو شعبہ توانائی میں اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت شعبہ توانائی میں اصلاحات کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دیامربھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے ان میں تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔ حکومت توانائی کےمنصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر قبول نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی، اس موقع پر وزیراعظم نے 4743 ارب روپے کی بچت پر وفاقی وزیر بجلی و توانائی کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 10 سال کے لیے مسابقتی بولی اور کم قیمت پر بجلی کی فروخت کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے، اجلاس میں وزیرتوانائی اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ او عطا تارڑ شریک تھے۔

Related Articles