بھارت کا پاکستان کے خلاف ’’آپریشن بدلہ ‘‘شروع ہونے کا دعویٰ

بھارت کا پاکستان کے خلاف ’’آپریشن بدلہ ‘‘شروع ہونے کا دعویٰ

بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ’’آپریشن بدلہ ‘‘ کے آغاز کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل سٹرائیک یا بالا کوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیاری کا حکم دیا گیا ہے جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اس سے پہلے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے، پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپگینڈے کے بعد اب باقاعدہ دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجی کے ہوشربا انکشافات نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی میڈیا سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی پراپیگنڈا مہم بھی چلا رہا ہے۔ ادھر بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان کی حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کیا دنیا نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *