پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل جھوٹی خبریں چلانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کی جانب سے پاکستان کی سرحد پرواقع چیک پوسٹوں پر حملے کی بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہے۔
مذکورہ ٹی وی چینل ریبپک ٹی وی کو جھوٹی خبریں دینے میں منفرد مقام حاصل ہے اور ماضی قریب میں بھارت کے شہریوں کی جانب سے ری پبلک ٹی وی کی جانب سے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف جھوٹا بروپگینڈا بے نقاب کیا گیا تھا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی سرحدی علاقے میں کسی حملے یا حتاکہ فائرنگ کا بھی کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، ہم کبھی محاذ آرائی کا آغاز نہیں کرتے لیکن اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی واحد راستہ ہے، تو ہم پوری تیاری کے ساتھ موجود ہیں اور اس کی آزمائش نہ کی جائے۔
مزید تفصیل شامل کی جارہی ہیں۔