پاک فضائیہ کے جدید مانیٹیرنگ سسٹم نے دشمن کے رافیل طیاروں پر کیسے دھاک بٹھا دی؟ سینئر اینکر منیب فاروق کے تہلکہ خیز انکشافات

پاک فضائیہ کے جدید مانیٹیرنگ سسٹم نے دشمن کے رافیل طیاروں پر کیسے دھاک بٹھا دی؟ سینئر اینکر منیب فاروق کے تہلکہ خیز انکشافات

سینئر صحافی اور ایکرپرسن منیب فاروق نے کہا ہے 30 اپریل کی رات جس طرح سے پاک فضائیہ کے جدید مانیٹیرنگ سسٹم نے بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں پر اپنی دھاک بٹھائی ہے ، ہندوستانی طیاروں میں پاک فضائیہ کے جدید جیمر سسٹم کا خوف بیٹھ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافئ منیب فاروق کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 30 اپریل کی رات دو بجے کی پریس کانفرنس کوئی جذباتی بیان نہیں تھا، بلکہ ایک مکمل طور پر انفارمڈ اور بروقت اقدام تھا—کیونکہ بھارت کی جانب سے واقعی حملے کی نیت موجود تھی۔

انکا کہنا تھا کہ جیسے ہی رافیل طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے، پاکستان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے LOC پر اپنی موجودگی بڑھائی، ریڈار سسٹمز نے طیاروں کو ٹریس کر کے پائلٹس کو اس قدر دباؤ میں لایا کہ وہ مشن اور واپسی کا راستہ بھول بیٹھے۔ بھارت کے ایئر مارشل ایس پی دھاکر کو ذمے داری سونپی گئی، مگر ان کے ڈپٹی چیف خود مشن کی ناکامی مان گئے۔ دشمن کی نیت تھی، مگر پاکستان نے بھرپور جواب دے کر انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا—الحمدللہ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *