گجرات کے قصائی مودی کو سندھو کا گلہ گھوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:بلاول بھٹو زرداری

گجرات کے قصائی مودی کو سندھو کا گلہ گھوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گجرات کے قصائی نریندر مودی کو سندھو دریا کاگھوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اس کی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میںملک کا وزیر خارجہ تھا تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہوتے تھے، اب کشمیر کی آڑ میں گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے سندھو پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اقدامات غیر منتطقی، ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی ادارے اعتراف کر چکے، پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پُرامن ملک جبکہ اسلام پُرامن مذہب ہے، ہم لڑائی نہیں چاہتے لیکن سندھ طاس معاہدے کا بھرپور دفاع کریں گے، بھار تی عوام بھی سندھو سے پیار کرتے ہیں اور اُن کی تاریخ بھی اس دریا سے جڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بھارت کے عوام بھی اپنے وزیراعظم کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر سندھو پر حملہ کیا گیاتو پھر یاد رکھیں کہ یا تو یہاں سے پانی بہے گا یا پھر اُن کا خون بہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کی بھارت کو پہلگام حملے کی غیر جانبدار انکوائری کی پیشکش

بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی جمہوریت پسند انتہا پسند ہے اور ہم دنیا کے سامنے اس کا پردہ فاش کریں گے ، بھارت پُرامن ملک نہیں جنگ چھیڑنے والا ملک ہے، ہمارے عوام اور فوج ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، سندھو کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ صورتحال خطرناک یا پریشان کن نہیں، پاک افواج بہترین اور پروفیشنل ہے : رانا ثناء اللہ

چیئرمین پی پی نے کہا کہ بھارت کے پاس اگر پہلگام کے حوالے سےکوئی ثبوت ہے تو ہمیں دے جوبھی ملوث پایا گیا اُسے سرعام پھانسی چڑھائیں گے، اگر دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں جنگ کے لئےتیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *