امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سےہٹا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سےہٹا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے فارغ کر دیااور ان کی جگہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو عبوری مشیر تعینات کردیا۔

امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وہ مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں اگلے امریکی سفیر کے طور پر نامزد کریں گے، انہوں نے ہماری قوم کے مفادات کو پہلے رکھنے کیلئے سخت محنت کی ہے۔مجھے یقین ہے اب وہ نئی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دن کو ٹرمپ نے والٹز کو قومی سلامتی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کےاسکینڈل پر مائیک والٹز کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو ہنری کسینجر کے بعد 1970 کی دہائی میں پہلی بار وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کو بیک وقت سنبھالنے والے پہلے شخص ہو نگے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہاکہ جب مجھے کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے، تو میں مارکو سے رابطہ کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:فیک نیوزالرٹ: بھارتی ٹی وی ریبلک نیوز پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا

وہ اسے فوری طور پرحل کر دیتا ہے۔ قومی سلامتی کا مشیر ایک پاور فل عہدہ ہے جس کیلئے سینیٹ کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں 4 قومی سلامتی کے مشیر رہےجن میں مائیکل فلن، ایچ آر میک ماسٹر، جان بولٹن اور رابرٹ او برائن شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *