سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں عدالت کے 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں کو 2 دن میں دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش میں شامل رہے،اس موقع پر جسٹس نعیم اختر نے کہاکہ اعجاز چودھری کے خلاف ا گر کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی کورٹ میں لے جاتے،ویسے بھی تو 600لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات کے قصائی مودی کو سندھو کا گلہ گھوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:بلاول بھٹو زرداری

ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا،وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ اعجاز چودھری 11مئی2023سے حراست میں ہیں۔ عدالت نے اعجاز چودھری کو ٹرائل کورٹ میں 1لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم د ے دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *