پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ سیشن میں شدید مندی کے بعد آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
یوم مزدور کی عام تعطیل کے بعد آج کاروبار کے آغاز میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
جمعے کو کاروباری ہفتے کے اختتامی روز کاروبار کے دوران 10 بجکر 46 منٹ پر بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 2924 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 250 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بدھ کو 3545 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ11 ہزار 326 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور ممکنہ حکومتی اصلاحات کی توقعات کے باعث دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے ٹریڈنگ حجم میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا۔