وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نےبجلی کی خریداری پر 10سالہ منصوبہ کی منظوری دے دی ۔
انہوں نے کہا کہ نئی منصوبہ بندی کے تحت صارفین کو 4 ہزار 743 ارب روپے کی خالص بچت ہو گی، 10 سال میں حکومت نے جو 14 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی خریداری کی تھی اس میں سے 7 ہزار میگاواٹ مہنگی بجلی خریدنے کا عمل منسوخ دیا گیا ۔
اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے دو اصولی فیصلے کئے ہیں ایک یہ کہ آئندہ کوئی حکومت براہ راست بجلی نہیں خریدے گی، آئندہ حکومتیں سنگل بائر ماڈل کو ختم کرکے بولی کی بنیاد پر بجلی خریدیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا بجلی کے مستقبل میں لگنے والے پلانٹس کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو 2 ہزار 790 ارب روپے کا بھاری فائدہ ہو گا، یہ اقدامات آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی سے زیادہ اہم ہیں۔