پاکستانی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

پاکستانی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

بھارت نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا۔

پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد بھارتی حکومت دباؤ اور گھبراہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی صحافیوں، میڈیا اداروں، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور چینلز بند کیے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ بھی بھارتی حکام کی جانب سے معطل کیا گیا تھا، جب کہ پاکستانی میڈیا چینلز، اداکاروں اور اسپورٹس اسٹارز پر بھی قدغنیں لگائی گئی ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کا اکاؤنٹ بلاک ہونا اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد بھارتی عوام کو اصل حقائق سے دور رکھنا اور یک طرفہ بیانیہ مسلط کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *